ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان نے میچز کیلیے 3 مقامات سے آئی سی سی کو آگاہ کردیا

لاہور: پی سی بی نے بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ کے لیے اپنے ترجیحی مقامات سے متعلق  آئی سی سی کو باقاعدہ آگاہ کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ  مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے آئی سی سی پر واضح کیا ہے کہ پاکستان احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں صرف اس صورت کھیلنے پر غور کرے گا کہ وہ ناک آؤٹ مرحلے یا فائنل کے میچز ہوں۔

نجم سیٹھی نے پاکستان میں آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے اور سی ای او جیف ایلرڈائس کے ساتھ حالیہ ملاقات کے دوران احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں اپنے میچز کھیلنے سے ہچکچاہٹ کا اظہار کیا تھا۔انہوں نے آئی سی سی سے درخواست کی تھی کہ اگر قومی ٹیم کو اکتوبر اور نومبر میں عالمی ایونٹ کے لیے بھارت جانے کی حکومت سے کلیئرنس مل جاتی ہے، وہ اپنے میچز چنئی، بنگلورو اور کولکتہ میں کھیلے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں