ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گلگت بلتستان حکومت کا سرکاری طلبہ کیلئے 50 ہزار روپے تک قرض دینے کا فیصلہ

گلگت بلتستان میں سرکاری اسکولوں کے طلبا وطالبات کیلئے 50ہزار روپے تک قرض دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکولوں کے طلبا و طالبات کے گروپ پراجیکٹس کا مقابلہ کرایا جائیگا، 250 بہترین گروپ پراجیکٹس کو 50٫50 ہزار روپے قرضہ دیا جائیگا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ طلبا وطالبات کو یہ قرضے قراقرم کوآپریٹو بینک کے تعاون سے دئیے جائیں گے، STEM، آنٹرپرینیورشپ، اورکمیپوٹر کے طلبا وطالبات کو یہ قرضے دئیے جائیں گے۔

طلبا جون کے آخر تک اپنے پراجیکٹس جمع کرواسکتے ہیں، ماہرین کی ٹیم طلباء کے 250بہترین پراجیکٹس کا انتخاب کرے گی جنہیں قرضے دئیے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں