ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہوا توسارا بجٹ دھرے کا دھرہ رہ جائے گا،شیخ رشید

 راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 9ہفتے کی حکومت کایہ گلاگھونٹ بجٹ ہے،14 ماہ ناک رگڑی، غریب کو مار دیالیکن آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ نہیں کر سکے  ۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ہفتہ کے روزٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا کہ اگر سٹاف لیول معاہدہ نہیں ہوا تو سارا بجٹ دھرے کا دھرہ رہ جائیگا ،نہ9من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی، جب پاکستانی ہی سرمایہ کاری نہیں کر یگاتوغیر ملکی سرمایہ کاری خاک آئیگی ۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہبازشریف کی تقریراپنی ناکامی کااعتراف تھی کشکول لیکرساری دنیا میں پھرے خیرات نہیں ملی ،سیاسی استحکام کے بغیربجٹ ناکام ہے امید ہے13اگست سے پہلے یہ اسمبلیاں توڑیںگے تاکہ60دن کی بجائے90دن میں الیکشن کرائیں اورمقبول پارٹی کودیوارسے لگائیں عوام کودیوارچین میں چن دیں اور2کینگ پارٹیاں بنائیں۔

شیخ رشید احمدنے کہا کہ 22ارب ڈالرقرضے کی ادائیگی کیسے ہوگی9200ارب روپے کاحدف کیسے پوراہوگا،نوازشریف کہتاہے پلے نہیں دھیلہ کردی پھرے میلہ میلہ ،ڈارمعاشی اعدادوشمارکی ٹیمپرنگ ہیراپھیری میں کمال رکھتے ہیں، انڈسٹری چلے گی نہیں ایکسپورٹ بڑھے گی نہیں غریبوں تاجروں نے بجٹ مستردکردیا13جون کوبھی سپریم کورٹ میں اہم سماعت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں