ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی نہ کوئی آفر قبول کی، پرویز خٹک کی تردید

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی نہ ہی کوئی آفر قبول کی۔

ایک انٹرویومیں پرویز خٹک نے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے ملاقات کی تردید کردی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین سے میری کوئی ملاقات نہیں ہوئی، اس وقت میں سیاسی معاملات پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ جہانگیرترین کی پارٹی میں نہ سیکرٹری جنرل کی آفر ہوئی ہے نہ ایسی کوئی آفر قبول کی۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی جگہ پر ہوں اور صوبے میں اپنے ساتھیوں سے رابطے میں ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں