ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سینیٹ میں بجٹ پیش، اپوزیشن کی نعرے بازی

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کے بعد فنانس بل 2023،24 کی کاپی ایوان بالا میں بھی پیش کردی۔

ایوان میں بل پیش ہونے پر اپوزیشن کی جانب سے بجٹ بل نامنظور کے نعرے لگائے گئے۔ ایوان میں شور شرابے کے باعث چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹرز سے بجٹ پر سفارشات 13جون تک مانگ لی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا، جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بھی فنانس بل 2023،24 کی کاپی پیش کردی۔بل پیش کیے جانے پر ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے بجٹ بل نامنظور کے نعرے لگتے رہے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹرز سےبجٹ پر سفارشات 13جون تک مانگ لیں۔

چئیرمین سینیٹ نے کہا سینیٹ خزانہ اور پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ کمیٹی سے 16جون تک سفارشات پر رپورٹ جمع کرائیں۔ سینیٹ اجلاس میں گزشتہ دنوں آرمی اور پولیس کے شہدا کے لیے مولانا فیض محمد نے ایوان میں فاتحہ خوانی بھی کروائی گئی۔ بعد ازاں چیئرمین سینیٹ نے اجلاس 12 جون کی دوپہر 3 بجے تک ملتوی کردیا۔

قبل ازیں مالیاتی بجٹ 2023۔2024 پر بحث کی تحریک قومی اسمبلی سے منظور کی گئی جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس پیر تک ملتوی کردیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں