ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹیسٹ چیمپئن شپ کا اگلا فائنل کھیلنا ہدف ہے، ہیڈ کوچ پاکستان ٹیم

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے کہاہےکہ کوشش ہے کہ ورکڈ کپ جیتیں، ورلڈٹیسٹ چیمپیئن شپ کا اگلا فائنل کھیلنا ہدف ہے.

تفصیلات کے مطابق اسپن بولرز کا اسپیشلائزڈ کیمپ لاہور میں شروع ہو گیا جب کہ کھلاڑیوں نے ایل سی سی اے میں ٹرینگ کا آغازکردیا۔ کیمپ میں بیٹرز کو بھی مدعو کیاگیا جن کی مختلف سیشنز میں ٹریننگ ہوگی، کیمپ میں فخرزمان اور عابد علی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ تاہم اسپن بولرز کی کوچنگ کیلیے این سی اے کے کوچزموجود ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن کا کہنا ہے کہ  شدید گرمی کے باوجود کھلاڑی کیمپ میں شامل ہیں،کیمپ کی بدولت کھلاڑی اپنی صلاحتیوں کو بہترکرسکیں گے۔ اسپنرز کا کیمپ ہے، کوشش ہوگی اچھیاسپنرز سامنے آئیں،ہم تینوں فارمیٹ میں اچھی کارکردگی دکھانا چاہتے ہیں،

ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ ورلڈ کپ جیتیں، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا اگلا فائنل کھیلنا ہدف ہے۔ ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی کرکٹ کو ہرشعبے میں بہترکرنا ہوگا،اس کیمپ میں بیٹرزکواسپنرز کو اچھے طریقے سیکھیلنے کاموقع ملے گا،عابد علی اچھا کھلاڑی ہے،ٹیسٹ کرکٹ میں ایورج بہترین ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں