ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جے یو آئی نے چیئرمین پی ٹی آئی پراجیکٹ کو زمین بوس کر دیا:مولانا فضل الرحمان

پشاور:جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران اتحاد نے مالی مشکلات کے باوجود بجٹ میں عوام کو زیادہ ریلیف دینے کیلئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ 

اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نے 4 سال احتجاج کر کے چیئرمین پی ٹی آئی پراجیکٹ کو زمین بوس کیا، 4 سال میں ملکی معیشت سے کھلواڑ کیا گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ایجنڈے پر عمل پیرا سابق حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے کنارے پر کھڑا کیا، جمعیت علمائے اسلام آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، پی ڈی ایم کی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جا سکتی ہے۔ 

سربراہ پی ڈی ایم کا مزید کہنا تھا کہ حکمران اتحاد نے مالی مشکلات کے باوجود بجٹ میں عوام کو زیادہ ریلیف دینے کے لئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں