ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پرویزالٰہی کو دل کی تکلیف ،چیک اپ کے بعد جیل منتقل

لاہور:سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کو جیل میں دل میں تکلیف ہونے پر چیک اپ کے لیے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا،چیک اپ کے بعد ٹیسٹ بہتر ہونے پر انکو واپس جیل منتقل کردیا گیا۔

پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چوہدری پرویزالٰہی کو لاہور کی کیمپ جیل میں اچانک دل میں تکلیف محسوس ہوئی،جس پرپرویز الٰہی کو جیل سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتا ل لایا گیا۔

 پرویزالٰہی کی اہلیہ،پرویزالٰہی کی بہن اطلاع ملنے پران سے ملاقات کے لیے ہسپتال آئیں،پولیس کی جانب سے انکو پرویزالٰہی سے نہ ملنے دیا گیا، پرویز الٰہی تقریبا ًساڑھے تین گھنٹے ہسپتال میں وہیل چیئر پر بیٹھے رہے،انکی ای سی جی اورایکو کارڈیو کی گئی۔

 پرویزالٰہی کے ٹیسٹ نارمل آئے جس کے بعد انکو دوبارہ کیمپ جیل منتقل کردیا گیا، قائم مقام ڈی آئی جی آپریشنزعمران کشور سمیت دیگر افسران اور پولیس کی بھاری نفری ہسپتا ل میں موجود رہی، پرویزالٰہی کو سخت سکیورٹی حصارمیں ہسپتا ل سے جیل لے جایا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں