ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین: اودیسا پر حملہ، 3 افراد ہلاک 27 زخمی

یوکرین کے علاقے اودیسا پر روسی فوج کے حملے میں 3 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے ہیں۔

یوکرین وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق روسی فوج نے کروز میزائلوں، اسکندر بیلسٹک میزائلوں اور ایران ساختہ ‘شاہد۔136/131 ‘ ڈرون طیاروں کے ساتھ خارکوف اور اودیسا کو ہدف بنایا ہے۔

یوکرین کے فضائی دفاعی سسٹموں نے 2 کروز میزائلوں  اور 20 ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے۔

تباہ کئے گئے ڈرونوں کے ٹکڑے اودیسا میں ایک رہائشی عمارت پر گرنے کے نتیجے میں 3 شہری ہلاک  اور ایک حاملہ عورت اور 2 بچوں سمیت 27 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولتاوا کے علاقے میں حملے کے نتیجے میں ‘مائیروروڈ فوجی ایئر پورٹ’  کو نشانہ بنا گیا ہے۔

حملے میں انفراسٹرکچر اور ساز و سامان کو نقصان پہنچا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں