ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی شام : پی کےکے کے دہشتگردوں کا داخلہ تل رفعت میں روک دیا گیا

 شمالی شام  کے قصبے تل رفعت میں موجود دہشتگرد تنظیم پی کےکے کی  سرایت شامی قومی فوج نے  روک دی ہے۔

 ترک سرحد سے اٹھارہ کلومیٹر  دور واقع تل رفعت پر چھ سال سے قابض پی کےکے کے دہشتگردوں نے  گزشتہ شب  حلب کے شمالی علاقوں میں مخالف فوجیوں کے زیر کنٹرول عزیز،مارہ ،کفر قلبین اور کل بجرین کے علاقوں میں داخلے کی کوشش کی  جس پر ہوئی جھڑپوں میں پی کےکے کے دہشتگردوں کو وہاں سے جانا پڑا۔

بتایا گیا ہےکہ  پی کے  کے نے گزشتہ شام ترک ضلع قلیس کی سرحد کے قریب راکٹ حملے کیے جو کہ خالی اراضی میں آن گرے تھے۔

تل رفعت کا علاقہ سال  2016 میں پی کے کے کے قبضے میں آ گیا تھا جہاں کی ڈھائی لاکھ کی آبادی نقل مکانی پر مجبور ہو گئی تھی۔

پی کے کے  وائی پی جی   ترک فوجیوں کے شروع کردہ فرات ڈھال اور شاخ زیتون آپریشنز کے حامل علاقوں میں واقع ترک  اور شامی مخالفین کے اڈوں پر متواتر حملے کرتی رہتی ہے۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں