ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عافیہ سے ملاقات کے بعد فوزیہ صدیقی واپس کراچی پہنچ گئیں

کراچی :امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کے بعد ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی واپس کراچی پہنچ گئیں۔

کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرفوزیہ نے بتایا کہ عافیہ صدیقی کے ساتھ دوسری ملاقات جولائی میں ہے، بہن سے پہلے بھی ملاقات ہو سکتی تھی لیکن اس حکومت نے کرائی، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلا ول بھٹو نے مدد کی۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا  کہ تصور بھی نہیں کر سکتی تھی کہ عافیہ صدیقی اتنے برے حال میں ہے، اگر کوشش کریں تو عافیہ کی واپسی بہت آسان ہے۔ انہوںنے کہا کہ سینیٹر مشتاق احمد نے خونی رشتے سے بڑھ کر ان کا ساتھ دیا، 20 سال کے بعد اپنی بہن سے ملنے کی کامیابی ملی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں