ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور، میو اسپتال کی ایمرجنسی میں فائرنگ سے زیرعلاج مریض جاں بحق

لاہور: لاہورکے میو اسپتال کی ایمرجنسی میں فائرنگ کرکے زیرعلاج مریض کو قتل کردیا گیا ۔ عملے نے حملہ آور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق میو اسپتال میں علاج کی غرض سے آیا نوجوان پرانی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا۔

شیخوپورہ کے رہائشی ملزم نے اعجاز عرف ججو کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ سکیورٹی عملے نے حملہ آور کو حراست میں لیکر پولیس کے حوالے کردیا۔

مقتول ارشد شیخوپورہ کا رہائشی اور ملزم کا قریبی رشتے دار تھا۔ دونوں میں گذشتہ شام کو شادی کی تقریب میں جھگڑا ہوا تھا۔ گوالمنڈی پولیس نے آلہ قتل برآمد کرکے تفتیش شروع کردی۔ ایمرجنسی میں قتل کی واردات پر ینگ ڈاکٹرز بھی بھڑک اٹھے، ناقص سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے کام نہ کرنے کی دھمکی دے دی۔ ایمرجنسی میں پستول کیسے پہنچا، اسپتال انتظامیہ نے انکوائری کا حکم دے دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں