ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مونس الہی کی اہلیہ سمیت 3 ملزموں کی ضمانت 16 جون تک منظور

لاہور: بینکنگ کورٹ لاہور نے سابق وفاقی وزیر مونس الہی کی اہلیہ سمیت 3 ملزموں کی ضمانت 16 جون تک منظور کر لی۔

بینکنگ کورٹ کے جج محمد اسلم گوندل نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہی کی اہلیہ سمیت دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نے مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی، زارا الہی سمیت 3 ملزموں کی ضمانت 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 16 جون تک منظور کی۔ عدالت نے ایف آئی اے سے ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں