راولپنڈی پٹرولنگ پولیس کی بڑی کاروائی سے ناجائز اسلحہ گیارہ آٹومیٹک رائفلیں برآمد کرلی گئی ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ قائداعظم کالونی نے دوران ناکہ بندی پبلک سروس بس سے 11 رائفلیں برآمد کر لیں،نجی سوسائٹی کے سیکیورٹی گارڈ بھی بغیر لائسنس اسلحہ کے ساتھ بس میں سفر کر رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے11افراد کو گرفتار کر کے تھانہ دھمیال میں مقدمہ درج کر لیا۔
واضح رہے کہ ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی ریجن محمد بن اشرف کا پٹرولنگ ٹیم کےلیے انعام اورسرٹیفیکیٹ کا حکم جاری کر دیا ہے۔