ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیئرمین پی ٹی آئی نے چیف کمشنر کو سیشن عدالت کی جوڈیشل کمیشن منتقلی کی درخواست دیدی

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جوڈیشل کمیشن منتقلی کی درخواست چیف کمشنر کو دے دی۔

پیر کو چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر چیف کمشنر کو درخواست دی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سیشن کورٹ کو آج ایک دن کے لیے جوڈیشل کمپلیکس منتقل کیا جائے، 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کرنی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف ایٹ کچہری میں سیکیورٹی تھریٹ ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست چیف کمشنر کو دینے کی ہدایت کی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ آج ایک دن کے لیے سیشن کورٹ کو جوڈیشل کمپلیکس منتقل کیا جائے۔

اس سے قبل ایک دن کے لیے سیشن کورٹ کو جوڈیشل کمپلیکس میں منتقل کرنے کی استدعا لے کر آج چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کو چیف کمشنر کو اس ضمن میں درخواست دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت چیف کمشنر سے کہہ دیتی ہے، وہ کر دیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ درخواست گزار کے وکلا آج چیف کمشنر کو درخواست دیں گے، چیف کمشنر اس سے متعلق درخواست پر فیصلہ کریں گے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی سے کہا کہ ابھی یہ درخواست نمٹا رہے ہیں، آپ کی درخواست پر آپ کے خلاف فیصلہ آئے تو آپ دوبارہ درخواست دائر کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل جب چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تو ان کی گاڑی عمارت میں داخل ہونے کے بعد ہائی کورٹ کے داخلی راستے بند کر دیے گئے، اس موقع پر پولیس نے وکلا اور سائلین کو ہائی کورٹ میں داخل ہونے سے روک دیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں