ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ۔ فن لینڈ۔ سویڈن اور نیٹو اجلاس انقرہ میں منعقد ہو رہا ہے

ترکیہ ۔ فن لینڈ۔ سویڈن  دائمی مشترکہ میکانزم کا چوتھا اجلاس ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہو گا۔

ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات  کے جاری کردہ بیان کے مطابق سہ فریقی میمورینڈم کی رُو سے قائم شدہ’دائمی مشترکہ میکانزم’ کا چوتھا اجلاس صدارتی مشیر عاکف چاعتائی قلیچ کی میزبانی میں 14 جون 2023 کو صدارتی سوشل کمپلیکس میں منعقد ہو گا۔ اجلاس میں ترکیہ، فن لینڈ، سویڈن اور نیٹو کے وفود شرکت کریں گے۔

اجلاس میں بحیثیت نیٹو  وفد کے سربراہ نیٹو سیکرٹری جنرل کابینہ کے ہیڈ ‘سٹین جیسن’، بحیثیت سویڈش وفد کے سربراہ  سویڈن  وزارت خارجہ  کے سٹیٹ سیکرٹری  ‘جین نٹسن’ اور  بحیثیت فن وفد کے سربراہ فن لینڈ وزارت خارجہ  کے سٹیٹ سیکرٹری ژوکا سالووارا بھی شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سویڈن اور فن لینڈ نے نیٹو  رکنیت کے لئے درخواستیں پیش کیں۔ اس کے بعد 28 جون کو اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں منعقدہ نیٹو سربراہی اجلاس میں، ترکیہ کے خدشات رفع کرنے کی خاطر، سویڈن، فن لینڈ اور ترکیہ کے درمیان سہ فریقی میمورینڈم  پر دستخط کئے گئے تھے۔

ترکیہ نے، اس کے اندیشے رفع کرنے کی وجہ سے، فن لینڈ کی رکنیت کی منظوری دے دی ہے لیکن دہشت گردی کی حمایت کی وجہ سے سویڈن کو ویٹو کر رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں