ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک اخبارات سے جھلکیاں

آج کے  ترکیہ کےاہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ اسٹار: "ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں”

یونانی قبرصی انتظامیہ کے صدر نکوس کرسٹوڈولائڈس نے صدرایردوان  کی انتخابی کامیابی کے بعد ترکیہ سے اپیل کرتے ہوئے  مذاکرات کی بحالی کے لیے تیار  ہونے سے آگاہ کیا ہے۔

 

 

***روزنامہ خبر ترک :  "اس سال، 10.2 بلین کیوبک میٹر گیس TANAP سے ترکی منتقل کی جائے گی”

انقرہ میں آذربائیجان کے سفیر ریساد ممدوف نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ ٹرانس اناطولین نیچرل گیس پائپ لائن (TANAP) پروجیکٹ کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے اور کہا، "اس ترکیہ کو 10.2 بلین کیوبک میٹر ، یورپ کو   12 بلین کیوبک میٹر اور اس طرح  کل  22.2 بلین کیوبک میٹر گیس برآمد کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

 

***روزنامہ صباح:  "ترکی سے خلیجی ممالک کو 1.6 بلین ڈالر کی برآمدات”

ترکیہ  کی  خلیجی ممالک کو برآمدات گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے مئی میں 29 فیصد بڑھ کر 1 ارب 691 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں ۔

 

***روزنامہ حریت:  "پروازوں کے ذریعے  انطالیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے”

یکم جنوری سے 10 جون کے درمیان فضائی راستے سے انطالیہ پہنچنے والے سیاحوں کی تعداد 2022 کے مقابلے میں 37 فیصد بڑھ کر 4  ملین  62 ہزار 891 تک پہنچ گئی ہے۔

 

***روزنامہ وطن "استنبول ہوائی اڈے پر ‘UEFA چیمپئنز لیگ’ کا ریکارڈ”

یورپ کے مصروف ترین ہوائی اڈے استنبول ہوائی اڈے نے UEFA چیمپئنز لیگ کے فائنل کے لیے استنبول آنے والے  مسافروں کے   جمعہ 9 جون کو 1,594 لینڈنگ اور ٹیک آف کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔  استنبول ہوائی اڈے  سے سیاحوں کی  واپسی کے ساتھ، اتوار، 11 جون کو کل 1,749 پروازوں  کے ساتھ  اب تک کا فضائی ٹریفک کا نیا ریکارڈ  قائم کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں