ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق انگلش کپتان کا بھارتی بیٹرز کو بابر اعظم سے سیکھنے کا مشورہ

اسلام آباد:آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 209رنز سے شکست  پر  سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے  بھارتی بلے بازوں کو  بابر اعظم  اور کین ولیمسن سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

اسپورٹس چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین کا کہنا تھا کہ بھارت کے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو  پاکستان کے بابر اعظم اور  نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن سے سیکھنا چاہیے کہ کس طرح سیم اور سوئنگ بال کو کھیلا جاتا ہے۔

ناصر حسین کا کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں کی بیٹنگ دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی ہے، بھارتی مداح مجھ پر تنقیدکریں گے لیکن میں کہوں گا کہ بھارتی بلے بازوں کو  بابر  اور کین ولیمسن  سے  سیکھنا  چاہیے کہ جب گیند سوئنگ  ہو رہی ہو  تو کیسے کھیلنا چاہیے،سابق بلے باز کا کہنا تھا کہ بابر اور کین ولیمسن سوئنگ گیند کو کھیلنے میں جلدی نہیں کرتے بلکہ لیٹ کھیلتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں