اسلام آباد : صدر مملکت کی پاکستانی اسپیشل اولمپکس ٹیم کو برلن اسپیشل اولمپکس میں شرکت پر مبار کباد،کہا کہ خوشی ہے خصوصی افراد بھی کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
صدرعارف علوی کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی اسپیشل اولمپکس ٹیم نے پہلے بھی میڈل جیت کرپاکستان کا نام روشن کیا،خصوصی افراد کوصحت ، تعلیم ،روزگار،کھیلوں میں اپنا نام پیدا کرنے کا موقع دینا ہو گا۔ صدرمملکت نے کہا ،ایسے بچوں کو عام بچوں کے ساتھ اسکولزمیں تعلیم دینے کی ضرورت ہے،خصوصی افراد کو ہنراور نوکریاں فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔