ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلسطینی سر زمین پر اسرائیل بستیوں کی تعمیر سے باز رہے: عرب لیگ

عرب لیگ نے  مقبوضہ فلسطین میں ہزاروں بستیوں کی تعمیر کے خلاف  خبردار کیا ہے۔

عرب لیگ نے اپنے بیان میں  کہا ہے کہ سیکریٹری جنرل احمد ابولیث نے مغربی کنارے میں ہزاروں بستیوں کی تعمیر کے منصوبے پر حکومت اسرائیل کو متنبہ  کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک خود مختار فلسطینی ریاست کی سر زمین پر نئی بستیوں کی تعمیر  دو ریاستی نظریے کی کوششوں کو سبو تاژ کرنے کے مترادف ہے ، ہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دو ریاستی نظریے کے حق میں اسرائیل کی ایسی پالیسیوں پر اس کی سر زنش کرے۔

بتایا گیا ہے کہ  ایسی کوششوں سے ہر گزرتے روز  فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے مابین  کسی معاہدے یا بحالی امن کی کوششوں کا امکان معدوم ہوتا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں