ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان بیرونی ادائیگیوں میں ڈیفالٹ نہیں کرے گا، عائشہ غوث پاشا

اسلا م آباد: وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ پاکستان بیرونی ادائیگیوں میں ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھاکہ ہم اس وقت آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہیں، آئی ایم ایف پروگرام میں کیے وعدوں کے مطابق چلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مستقل بنیادوں پر بات چیت جاری ہے، آئی ایم ایف کی ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک سے بھی بات چل رہی ہے۔ امید ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نویں جائزے کیلئے بات آگے بڑھے گی، پاکستان اور آئی ایم ایف دونوں معاہدے کے خواہاں ہیں۔

وزیر مملکت خزانہ کا کہنا تھا کہ پیرس کلب یا دیگر عالمی اداروں سے قرضے ری شیڈول نہیں کرائیں گے، بعض ممالک کے ساتھ قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کیلئے سوچا جاسکتا ہے۔ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو بجٹ میں ایمنسٹی نہیں دے رہی، ایک لاکھ ڈالر بھجوانے سے متعلق شق پہلے ہی قانون میں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں