ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ، پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ  کل کھیلے گی

کوالالمپور:ماریشیز میں جاری چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ کل کینیا کے خلاف کھیلے گی۔

پہلے میچ میں پاکستان کو میزبان ٹیم ماریشیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ، فاتح ٹیم نے قومی ٹیم کے خلاف 0-3 سے کامیابی سمیٹی تھی، میچ میں پاکستان کے مڈ فیلڈ نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

ایونٹ میں قومی ٹیم اپنا تیسرا اور آخری میچ 17 جون کو جبوتی کے خلاف کھیلے گی ،پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف)کے مطابق اس ٹورنامنٹ سے قومی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پر صلاحیتوں کے اظہار اور آئندہ میگا ایونٹس کی تیاریوں کے مواقع ملیں گے جبکہ ساف کپ کے لئے مضبوط اسکواڈ کی تشکیل میں بھی مدد ملے گی۔

یاد رہے کہ چار ملکی ٹورنامنٹ میں ماریشیز ، پاکستان ، کینیا اور جبوتی کی ٹیمیں ان ایکشن ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں