ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 چیئر مین پی ٹی آئی نے قتل کے غلط الزام لگائے ، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی نے قتل کے غلط الزام لگائے ، تھانہ رمنا اسلام آباد میں درج مقدمے میں شاملِ تفتیش ہوئے، انہوں نے فوج کے سینئر افسر، وزیراعظم اور مجھ پر قتل کا الزام لگایا ، پارٹی کے لوگوں کے زہنوں میں زہر گھولا گیا باقاعدہ ذہن سازی کی گئی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فوج کے سربراہ ، ادارے کیخلاف جو گھٹیا الزام لگائےجب تحقیق ہو ئی تو پھر ان سب باتوں کو تسلیم کیا ، کسی جگہ کہا کہ یہ میری آڈیو ، وڈیو نہیں لیکن سب کو تسلیم کیا ہے ,جے آئی ٹی نے ویڈیو چیرمین پی ٹی آئی کو دکھائی، تو چیرمین پی ٹی آئی نے اعتراف کیاکہ میری ہی آواز ہے، دوران تفتیش انہوں نے خود کو جھوٹا ثابت کیا اور اعتراف کیاکہ تمام بیانات بےبنیاد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے فوج کے اعلیٰ افسر کا نام لیکر نوجوان نسل کو گمراہ کیا ،عوامی رد عمل ان کے حق میں نہیں آیا جو لوگ ملوث ہیں ان کو سزا ضرور ملے گی لیکن سزا میں فرق ہو سکتا ہے مگر اس عمل سے ضرور گزریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی پاکستان پر قبضہ کرنے کی کوشش تھی ،9 مئی کو فوج کو تقسیم کرنے کی کوشش تھی ، ان  لوگوں کے خلاف قانون اپنا راستہ لے گا  اس نے کہا کہ جب اسے گرفتار کیا  جائے گا تو پیٹرول بم اور غلیل کا استعمال ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ  ٹائیگر فورس نے 9 مئی کا واقعہ پیش کیا ،جے آئی ٹی بنی ہے جو تحقیق کر رہی ہے ، کسی بھی بے گناہ کو 9 مئی کے واقعے میں شامل نہیں کیا جائے گا ، پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا میں پی ٹی آئی کے لوگ پیش پیش ہیں ، اس شخص نے اپنی گرفتاری کو ریڈ لائن قرار دیا ،اب یہ فتنہ اپنے انجام کو پہنچے گا ۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات کو جلانے، ملک میں آگ لگانے، سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے کے بعد چیئر مین پی ٹی آئی کا خیال تھا کہ عوامی ردِعمل ان کے حق میں ہوگا لیکن ان کو سرپرائز ملا اور عوام اپنے شہدا، ان کے اہل خانہ اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں