ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی ایم ایف کا بجٹ پرعدم اطمینان، پٹرولیم لیوی مزید بڑھانے کا مطالبہ کردیا

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے آئندہ مالی سال 2023-24 کے بجٹ پرعدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے پٹرولیم لیوی50 روپے بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق حکام وزارت خزانہ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے ساتھ قرض بحالی پروگرام پر بریفنگ میں بتایا کہ آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال2023-24 کےبجٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف نےایف بی آر ٹیکس ہدف پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وصولیوں کی کوششیں ناکافی قرار دی ہیں،اور ٹیکس نیٹ میں اضافےکےاقدامات ناکافی قرار دیے ہیںجبکہ پاکستان کو ٹیکس وصولیاں بڑھانے پر زور دیا ہے۔

حکام وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئندہ بجٹ میں ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 9200 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے،پٹرولیم لیوی کی مد میں 869 ارب روپے وصول کرنے کا ہدف ہے،جبکہ آئی ایم ایف نے پٹرولیم لیوی 50 روپے لٹر سے بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ آئی ایم ایف کے دبائو پر حکومت نے پٹرول پر پہلے 50 روپے لیوی عائد کر رکھی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں