اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانونی امور عطا تارڑ نے کہا ہے کہ الزام خان اپنے کیسز میں تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے، اگر پہلے دن سے عدالتوں اور دیگر اداروں کے سامنے پیش ہو کر جواب دیا جاتا تو معاملات بالکل مختلف ہوتے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ آج الزام خان کا توشہ خانہ کیس اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے روبرو تھا، آج بھی کیس میں تاخیری حربے استعمال کئے گئے بجائے اس کے کہ جواب دیا جاتا کہ چوری کیوں کی، کتنے کی کی ، یہ روایت ہے کہ الزام خان کے جتنے کیسز ہوتے ہیں اس میں دائر ہ اختیار کو چیلنج کیا جاتا ہے اس کے ساتھ بجائے اس کے کہ میرٹ پر دلائل دیئے جائیں۔
انہوں نے کہاکہ کیس کی میرٹ پر بحث کی جائے، تمام تر زور اس بات پر ہوتا ہے کہ آپ کو یہ حق نہیں ہے، آپ فلاں تکنیکی بنیاد پریہ نہیں پوچھ سکتے کہ آپ نے یہ چوری کی یا نہیں کی، یہی وجہ ہے کہ فارن فنڈنگ کے کیس کو اپنے منطقی انجام تک پہنچنے میں 6 سال لگے۔