ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا پاکستان کو آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی امداد فراہمی میں کردار ادا کرے، رکن کانگریس

واشنگٹن: امریکی رکن کانگریس آل گرین نے فنانس کمیٹی کے سامنے پاکستان کی امداد کامسئلہ اٹھاتے ہوئے امریکا پرزوردیا کہ وہ پاکستان کو آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی جانب سے امداد کی فراہمی میں کردار ادا کرے۔

ایوان نمائندگان میں خطاب کرتے ہوئے آل گرین نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی سیلاب سے متاثر ہے، گلوبل وارمنگ کو امریکا مسترد کرسکتا ہے مگر پاکستان اسے جھیل رہا ہے، پاکستان کو اس وقت امداد کی شدید ضرورت ہے۔

اس دوران امریکی وزیرخزانہ جینیٹ یلین نے جواب دیا کہ امریکا آئی ایم ایف کے پاکستان میں کام کو سپورٹ کرتا ہے،امریکی سینٹر ایمی کلوبرچر نے کہا کہ وہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی فراہمی کے لیے کردار ادا کریں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں