واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خفیہ دستاویزات کے کیس میں حراست میں لے لیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خفیہ دستاویزات کے کیس میں میامی فیڈرل کورٹ ہاؤس سے گرفتار کرلیا گیا۔ سابق امریکی صدر حالیہ مہینوں میں دوسری بار عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر خفیہ دستاویزات باتھ روم میں چھپانے کا الزام ہے.
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان پر مذکورہ کیس میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔سابق صدر کی عدالت میں پیشی کے وقت انکے حامیوں کی خاصی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی جنہوں نے ہاتھوں میں امریکی جھنڈے اور انکی حمایت میں پمفلٹ اٹھا رکھے تھے۔
میڈیا ذرائع کاکہنا ہے کہ ٹرمپ کے مشیر اور قریبی ساتھی والٹ نوٹا کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے.