ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سویڈن کی نیٹو رکنیت کے لیے ترکیہ کے تحفظات حق بجانب ہیں:امریکہ

واشنگٹن:امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ ترکیہ کے لیے مناسب ہے کہ وہ نیٹو کی توسیع میں اپنے تحفظات کا اظہار کرے،

بلنکن نے اپنے اطالوی ہم منصب انتونیو تاجانی کے ساتھ دارالحکومت واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس  کے دوران  امریکی وزیر  خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے لیے  طویل عرصے تک نیٹو کے شراکت دار رہنا، یورپی یونین میں ان کی رکنیت اور روس کی طرف سے یورپی سلامتی کو لاحق خطرے کی وجہ سے اس عمل میں تیزی  کے لیے موزوں ہے۔ 

یہ نیٹو کے  آرٹیکل 5کے تحت اہمیت کا حامل ہے، اس عمل کے فریم ورک کے اندر، ترکیہ  فن لینڈ اور سویڈن کی رکنیت کے بارے میں کچھ خدشات اٹھانے میں کامیاب رہا ہے، 

بلنکن نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ جولائی میں لیتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس میں ہونے والی نیٹو سمٹ میں سویڈن کو باضابطہ طور پر نیٹو میں شامل کر لیاجائے گا۔ 

اس موقع پر اطالوی وزیر خارجہ  تاجانی نے سویڈن کی نیٹو رکنیت کی حمایت کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ “آئندہ ماہ  کے نیٹو اجلاس میں  اس پر عمل درآمد متوقع ہے،انہوں نے یوکرین کی نیٹو رکنیت  کے حوالے سے اس طرف اشارہ دیا ہے کہ پہلے مرحلے پر نیٹو۔ یوکرین کونسل کا قیام عمل میں آسکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں