شمال مشرقی شام میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایک ہیلی کاپٹر گرنے سے22 امریکی فوجی زخمی ہو گئے۔
امریکی مرکزی کمان سینٹ کوم کے مطابق، دو روز قبل شمال مشرقی شام میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں 22 امریکی فوجی زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے جن میں سے دس کی حالت نازک ہے۔
سینٹ کوم کا کہنا ہے کہ اس حادثے سے متعلق تفتیش شروع کردی گئی ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ یہ حادثہ کسی دشمنانہ کاروائی کا نتیجہ نہیں تھا۔
اس واقعے سے متعلق مزیدتفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔