ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میرے ساتھ یہ سلوک پی ٹی آئی میں ہونے کے باعث ہورہا ہے: پرویز الٰہی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ جس سیل میں مجھے رکھا گیا ہے اس میں ٹانگیں بھی سیدھی نہیں ہوتیں. ٹانگیں ٹیڑھی کر کے سیل میں رہنا پڑتا ہے۔ پی ٹی آئی میں ہونے کے باعث میرے ساتھ یہ سلوک ہورہا ہے۔

پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دس دن سے ایک ہی شلوار قمیض پہنی ہوئی ہے۔ دوائی نہ ہی ڈاکٹر کی سہولت ہے. میری ادویات مجھ تک نہیں پہنچ رہیں۔

پرویز الہیٰ نے بتایا کہ میری طبعیت ٹھیک نہیں ہے۔ جیل کے کمرے میں ہوا کے لیے پنکھا بھی کبھی چلتا ہے کبھی نہیں۔ جس سیل میں مجھے رکھا گیا ہے اس میں ٹانگیں بھی سیدھی نہیں ہوتیں۔ ٹانگیں ٹیڑھی کر کے سیل میں رہنا پڑتا ہے۔

پرویز الہیٰ نے کہا کہ ان کی گھر والوں سے ملاقات بھی نہیں کروائی جا رہی۔ دس دن بعد لوگوں کو دیکھ رہا ہوں۔ تحریک انصاف چھوڑنے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے ملنے نہیں دیا جا رہا پریس کانفرنس کیسے کر دوں۔ ادھر بھی میڈیا سے بات نہیں کرنے دی جا رہی۔

انہوں نے کہا کون لوگ ہیں جو اس طرح کی بات کر رہے ہیں کہ میں تحریک انصاف میں نہیں۔ یہ بات وہ کر رہے ہیں جو وکٹ کی دونوں جانب کھیل رہے ہیں۔ میرے ساتھ جو ہو رہا ہے جو حالات اور کیس ہیں وہ تحریک انصاف کی وجہ سے ہے۔ تحریک انصاف میں ہی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کارڈیالوجی میں ٹیسٹ بھی آدھے ہوئے۔میں نے تو اپنے دور میں کسی سے برا سلوک نہیں کیا نہ کسی کو اپنا دشمن سمجھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں