ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا،اہم کھلاڑی ورلڈکپ سے باہر

آکلینڈ:نیوزی لینڈ کے آل رائونڈر مائیکل بریسول انجری کے باعث آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سے باہر ہوگئے تاہم کین ولیمسن کی پہلے ہی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہے۔

بریسول ایڑھی کی انجری کے باعث 6 سے 8 مہینوں کے لیے کرکٹ سے باہر ہوگئے ہیں، وہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں وورسٹر شائر کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے انجرڈ ہوئے،مائیکل بریسول کی جمعرات کو انگلینڈمیں سرجری ہوگی جس کے بعد آل رائونڈرکا طویل ری ہیب شروع ہوگا۔ 

ری ہیب طویل ہونے کے باعث بریسول اکتوبر نومبر میں ہونے والے ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ کا کہنا ہے کہ بریسول کا انجرڈ ہونا ٹیم کے کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں