ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی،سی ٹی ڈی کی کارروائی ،ٹی ٹی پی کے 2دہشتگرد گرفتار

کراچی:سی ٹی ڈی پولیس نے شیرشاہ اور نیوکراچی سے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے 40 ہزار سے زائد رقم برآمد کرلی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان میں فضل الرحمان اور رحیم آفریدی شامل ہیں، ملزمان نے چندہ جمع کرکے اپنے مرنے والے ساتھیوں کے ورثا کو عیدالاضحی کے موقع پر رقم دینا تھی۔

گرفتار ملزم فضل الرحمان کے چار ساتھی وزیرستان میں دھماکوں میں مارے جا چکے ہیں جبکہ ملزمان نے دہشت گردی کی تربیت بھی حاصل کی ہوئی ہے۔

ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں