ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین کے شہر اودیسا پر میزائل حملے، 3 افراد ہلاک 7 زخمی

یوکرین کے شہر اودیسا پر میزائل حملے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یوکرین جنوبی آپریشن کمانڈ آفس کے جاری کردہ بیان کے مطابق روس نے بحیرہ اسود سے اودیسا پر 4  طویل مسافت کے اور نہایت حساس "کیلیبر” میزائل فائر کئے ہیں۔ میزائلوں میں سے2  کو یوکرین دفاعی سسٹموں کی طرف سے تباہ کر دیا گیا ہے۔ تاہم 2 میزائلوں نے  شیوچینکو کاروباری مرکز اور اطراف کی عمارتوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

یوکرین ہنگامی حالات سروس کے جاری کردہ بیان کے مطابق حملے میں 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو  گئے ہیں۔

متاثرہ مقامات پر امدادی کام جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں