ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی ریاست منی پورمیں ہندوعیسائی جھڑپیں جاری ،مزید 13افراد ہلاک درجنوں زخمی ہوگئے

نئی دہلی:بھارتی ریاست منی پورمیں ہندوعیسائی جھڑپیں جاری ہیں، بھارتی فوج کی موجودگی میں ایک بارپھر گھروں پر حملہ کردیا گیا،مزید تیرہ افراد ہلاک درجنوں زخمی ہوگئے۔

اموات میں اضافے کا خدشہ ہے،تین مئی سے جاری پرتشدد واقعات میں ایک سو پندرہ افراد مارے جاچکے ہیں۔ پچاس ہزار افراد بے گھر ہیں ،گاڑیوں اور املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

صورتحال بدستور کشیدہ اور غیر مستحکم ہے،مودی سرکار نے پرتشدد جھڑپوں پرقابو پانے کیلئے فوج تعینات کر دی ہے۔میٹی ہندووں کے زیر اثرامپھال میں کوکی عیسائیوں کو ختم کیا جا رہا ہے۔ 

کوکی برادری کا کہنا ہے ریاستی پولیس کے ساتھ مل کر پرتشدد ہجوم نے ٹارگٹڈ حملے کیے۔ انٹرنیٹ معطل، دکانیں، اسکول اور دفاتر بند ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں