اسلام آباد: حج پر روانگی کے خواہشمند خواتین و حضرات کیلئے بڑی خبرکہ وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج کی محدود نشستوں پر درخواستیں طلب کر لیں۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق محدود نشستوں پر پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
ہارڈشپ درخواست فارم وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے، درخواست فارم مذہبی امور کے سیکشن افسر حج پالیسی کو دستی یا بذریعہ ای میل بھجوائیں، حج درخواست فارم پر پورے گروپ کی تفصیلات بھجوائی جا سکتی ہے۔