ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان فرانس کے دورے پر روانہ

ریاض:سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان فرانس کے دورے پر روانہ ہو گئے۔

 غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد فرانس کے دورے کے دوران 19جون کو پیرس میں منعقد ہونے والی ایکسپو 2030کی میزبانی اور 22اور 23جون کو منعقد ہونے والے نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے سربراہی اجلاس میں مملکت کے وفد کی قیادت کریں گے۔

سعودی ولی عہد صدر ایمانویل میکرون سے ملاقات بھی کریں گے۔ اس سے قبل وہ جولائی 2022 میں فرانسیسی صدر سے ملے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں