سوڈان میں، اپریل کے وسط سے فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (HDK) کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 958 شہری مارے جا چکے ہیں۔
سوڈانی ڈاکٹرز یونین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اس بات کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا گیا کہ دونوں فوجی دستوں کے درمیان 59 دنوں سے مسلسل تصادم جاری ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 15 اپریل سے جاری تنازعات میں 958 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 4746 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ملک کے مغرب میں چاڈ کی سرحد پر واقع شہر کیونین میں انسانی بحران کا ذکر کرتے ہوئے ، یونین نے اعلان کیا کہ تنازعات کے نتیجے میں بچوں، خواتین اور بوڑھوں سمیت بہت سے شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
کیونین، مغربی دارفر ریاست کی صورت حال کو "تباہ کن اور اب تک کی بدترین” قرار دیتے ہوئے، یونین نے کہا ہے کہ شہر میں متاثرین کی صحیح تعداد کا تعین کرنا ممکن نہیں ہے کیونکہ ہسپتال سروس سے محروم ہے اور رابطہ ھی منقطع ہے ۔
سوڈانی فوج جس نے پہلے HDK کی پشت پناہی کی تھی اب اپنے لیے اسے ایک کظرہ سمجھ رہی ہے کیونکہ اس نے ایک آزاد اور متوازی فوج کے طور پر کام کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
HDK نے سویلین حکومت کے تقریباً 10 سال کے عرصے میں اسے قبول کرسکنے سے آگاہ کیا ہے جس پر 15 اپریل کو دارالحکومت خرطوم اور مختلف شہروں میں فریقین کے درمیان مسلح تصادم شروع ہوگیا۔
سوڈان کے بحران کے لیے امریکا اور سعودی عرب کی جانب سے شروع کیے گئے مذاکرات بے نتیجہ رہے اور جنگ بندی کے فیصلے کی بار بار خلاف ورزی کی گئی ۔