ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم آذربائیجان روانہ، صدر الہام علیوف سے ملاقات ہوگی

اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف  2 روزہ  سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آذربائیجان میں وزیراعظم شہباز شریف کی صدر الہام علیوف کے ساتھ ملاقات ہوگی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے آذر بائیجان کے وزرا کا وفد بھی ملاقات کرے گا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ اور توانائی کے شعبے میں تعاون  کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیرِ تجارت سید نوید قمر، وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان کو اس دورے کی دعوت آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں