ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورو پول: یورپ کے تشدد پسند PKK میں شامل ہو رہے ہیں

یورپی یونین پولیس فورس یوروپول کے مطابق علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK یورپ میں پروپیگنڈہ کے لئے فنڈ جمع کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔

یورپول کی سالانہ رپورٹ ” یورپی یونین دہشت گردی صورتحال اور ٹرینڈ 2023″کے مطابق دہشت گرد تنظیم PKK یورپ میں اداراتی، بھرتی اور فنانس سرگرمیوں میں نہایت فعال ہے اور یورپی یونین ممالک کو ایک بیس کی شکل میں استعمال کر رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپ میں انتہائی بائیں بازو والے افراد جھڑپوں کے علاقوں میں PKK میں شامل ہو رہے ہیں۔ دہشت گرد تنظیم کی صفوں میں جنگ لڑنے کے بعد واپس لوٹنے والے یہ افراد  یورپی یونین ممالک کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کے انتہائی بائیں بازو کے گروپوں اور انتشار پسند گروپوں کے درمیان گہرا تعاون پایا جاتا ہے اور اسی تعاون کے دائرہ کار میں شام میں  وائے پی جی کی موجودگی والے علاقوں میں انتہائی بائیں بازو والے اور انتشار پسندگروپوں  کو مسلح تربیت دی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے وائے پی جی ترکیہ کی طرف سے پی کے کے کی شاخ قبول کی جاتی ہے۔ اس دہشت گرد تنظیم کا یورپی یونین ممالک سے بشمول منشیات اور اسمگلنگ  غرض ہر طریقے سے جمع کیا گیا فنڈ شام میں وائے پی جی کی مدد کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم، تنظیم  کے سرغنہ عبداللہ اوجالان کی رہائی اور پی کے کے کے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے اخراج کے لئے یورپی یونین ممالک میں لابی کاروائیاں کر رہی ہے۔ دہشت گردی 2022 سے یورپی یونین ممالک میں شدید خطرہ بنی ہوئی ہے۔ گذشتہ سال فرانس میں 93، اسپین میں 46، جرمنی میں 30 اور بیلجیئم میں 22 افراد سمیت یورپی یونین ممالک سے کُل 380 افراد کو دہشت گردی کے شبہے میں حراست میں لیا گیا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم PKK سوشل میڈیا اور انٹر نیٹ کو دہشت گردی کے پروپیگنڈہ اور تنظیم میں بھرتی  کے لئے استعمال کر رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں