اسپین نے ، ہسپانوی فرموں کو دفاعی صنعت کے منصوبوں میں شامل نہ کرنے پر، نیٹو کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
اسپین کی وزیر دفاع مارگاریٹا روبلز نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں منعقدہ نیٹو وزرائے دفاع اجلاس کی آج صبح کی اور یورپ اور شمالی امریکہ کی دفاعی صنعت سے متعلقہ نشست میں شرکت نہیں کی۔
ہسپانوی ذرائع ابلاغ کو موضوع سے متعلق فراہم کی گئی معلومات کے مطابق یورپ۔ اٹلانٹک دفاعی انڈسٹری کی سرمایہ کاری میں اضافے کے منصوبے میں ہسپانوی فرموں کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ ویٹو کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جب تک نیٹو مذکورہ منصوبے میں ہسپانوی فرموں کو شامل نہیں کرتا اسپین حکومت کے موقف میں تبدیلی نہیں آئے گی۔
اسپین وزارت دفاع کےذرائع نے کہا ہے کہ "نیٹو نے اسپین کو اس منصوبے سے باہر رکھ کر ایک بُرا آغاز کیا ہے۔ یہ فیصلہ جامعیت اور شفافیت سے عاری ہے”۔