ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کے اپنی کابینہ کے لئے منتخب کردہ نئے وزیر خارجہ خاقان فیدان کے لئے غیر ملکی ہم منصبوں کی طرف سے تہنیتی پیغاما ت کا سلسلہ جاری ہے۔
فرانس کی وزیر خارجہ ‘کیتھرین کولونا’، اسرائیل کے وزیر خارجہ’ ایلی کوہن’ اور البانیہ کی یورپ کے لئے وزیر اور وزیر خارجہ ‘اولتا جاسکا ‘ نے وزیر خارجہ خاقات فیدان کو نئے عہدے کی مبارکباد پیش کی ہے۔
ترکیہ وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خارجہ فیدان نے کولونا، کوہن اور جاسکا کے ساتھ فرداً فرداً ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔
مذاکرات میں مخاطبین نے وزیر خارجہ خاقان فیدان کو نئے عہدے کی مبارکباد پیش کی ہے۔