ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی افریقی ویمن کرکٹ ٹیم تاریخ میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کریگی

لاہور:جنوبی افریقی ویمن کرکٹ ٹیم تاریخ میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی۔

جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیم ستمبر میں 6میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی، یہ جنوبی افریقی ویمن کرکٹ ٹیم کا کسی بھی فارمیٹ کے لیے پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان 6 میچز کی سیریز کراچی میں یکم سے 14ستمبر تک ہو گی۔

اس دوران دونوں ٹیمیں تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کھیلیں گی، یہ تمام میچز نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ میچز کا شیڈول ایک دو روز میں جاری کر دے گا جس کے بعد قومی ویمن ٹیم کی تیاریوں کے لیے کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں