لاہور: ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے کہا ہے کہ حاجیوں کو نیوٹریشن گائیڈ کٹ دی اور ان سے بات بھی کی، حج نیوٹریشن گائیڈمیں مسافروں کو خصوصی غذائی راہ نما معلومات اور لٹریچر فراہم کیا جا رہا ہے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے لاہور ائیر پورٹ پر حج نیوٹریشن گائیڈ ڈیسک کا دورہ کیا، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے حج پر جانے والے مسافروں کیلئے حج نیوٹریشن گائیڈ لاہور،ملتان فیصل آباد ائیرپورٹس پر مسلسل جاری ہے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ لاہور سے 105پروازوں سے 31ہزار390سفر حج پر روانہ ہو گے جبکہ فیصل آباد،لاہور اور ملتان سے جانے والے کل 39ہزار279مسافروں کو حج نیوٹریشن گائیڈکٹ فراہم کی جائے گی۔
راجہ جہانگیر انور نے بتایا کہ حج نیوٹریشن گائیڈ مقدس فریضہ کے لیے سفر کرنے والوں کو غذائی مسائل سے بچائے گا۔حج نیوٹریشن گائیڈپنجاب فوڈ اتھارٹی کاحاجیوں کے لیے اپنی نوعیت کامنفرد اور احسن اقدام ہے جوکہ سول ایوی ایشن کے تعاون سے حاجیوں کے لیے تاریخ کا پہلا غذائی پروگرام شروع کیا گیا ہے۔