ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق بھارتی پولیس افسر کو جنسی ہراسانی کے جرم میں 3سال قید کی سزا

 نئی دہلی:بھارت میں سابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس راجیش داس کو ساتھی خاتون افسر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کی عدالت نے معطل پولیس افسر کو خاتون افسر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا قصور وار ٹھہرایا۔

رپورٹس کے مطابق خاتون پولیس افسر نے فروری 2021میں سینئر افسر کے خلاف شکایت درج کرائی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ اس وقت کے وزیر اعلی کی حفاظت کے لیے ڈیوٹی پر سفر کے دوران جنسی طور پر اسے ہراساں کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس شکایت کے بعد راجیش داس کو معطل کر کے تحقیقات کے لیے 6رکنی کمیٹی بنائی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں