شمالی عراق میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے چھ دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔
وزارت قومی دفاع کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد جہاں بھی موجود ہوں گے ان کو نشانہ بنایا جائے گا۔ شمالی عراق میں حقورق اور میتینا کے علاقوں میں موجود PKK کے چھ دہشت گردوں کو ترک مسلح افواج نے غیر فعال کر دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اس مے ممبہ کو ختم کرنے کے لیے ترک مسلح افواح پرعزم ہیں۔