ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کا دورۂ چین

فلسطینی رہنما محمود عباس نے جمعہ کو چین کا دورہ کیا۔ جس کا مقصد اقتصادی امداد کا حصول اور سنکیانگ کے شمال مغربی علاقے میں مسلم اقلیتوں کے خلاف بیجنگ کی جابرانہ پالیسیوں کی حمایت کا اظہار کرنا تھا۔

اپنے چار روزہ دورے کے دوران عباس نے چینی صدر اور حکمران کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ اس کے بعد رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں بیجنگ کی ملکی اور خارجہ پالیسیوں کی توثیق کی گئی اور انسانی حقوق کے مغربی تصورات کو مسترد کیا گیا۔

بیان میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے کہا کہ سنکیانگ میں مسلمانوں کے حوالے سے چین کی پالیسی کا، انسانی حقوق سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ان کا مقصد انتہا پسندی کو ختم کرنا اور دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کی مخالفت کرنا ہے۔"

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ،فلسطین،سنکیانگ کے مسئلے کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے کے لئے استعمال کرنے کی سخت مخالفت کرتا ہے


چین نے بیرونی تنقید کا مقابلہ کرنے کے لیے بھرپور مہم چلائی ہے، اور ، عرب ریاستوں نے مسلمانوں کے ساتھ بیجنگ کے سلوک پر کبھی کھل کر تشویش کا اظہار نہیں کیا۔

چین کا کہنا ہے کہ انتہائی حفاظت والے مراکز کے وسیع پیمانے پر قائم کمپلیکس کا مقصد حب الوطنی کو ابھارنا، انٹرنیٹ پر پھیلی بنیاد پرستی کو ختم کرنا اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا تھا – اور اب اسے بند کر دیا گیا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ بہت سے مراکز کو جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

خبر کا مواد اے پی سے لیا گیا ہے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں