راولپنڈی: کلرکہارکے قریب موٹر وے پر مسافر بس کے حادثے میں 13 افراد جاں بحق اور13کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق راولپنڈی میں موٹر وے پرکلرکہار کے قریب تقریباً سہہ پہر ساڑھے تین بجے مسافر بس کو حادثہ پیش آیا ہے، جس میں 13 افراد جاں بحق اور 13 شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3خواتین اور2بچے بھی شامل ہیں، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیاہے
موٹر وے پولیس نے بتایا کہ حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، متاثرہ بس راولپنڈی سے جھنگ جارہی تھی۔حادثہ سالٹ رینج کے مقام پر پیش آیا.