اسلام آباد:وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہاہے کہ مذاکرات کسی بھی مسئلے کا بہتر حل ہے، مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا،پاکستان یو این قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے، آئی ایس ایس آئی پاکستان کی فارن پالیسی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
وزیر خارجہ نے کہاکہ لڑائی کے بجائے مذاکرات کسی بھی مسئلے کا بہتر حل ہے، ہم روس اور یوکرین میں مسائل کا پرامن حل چاہتے ہیں۔ اسی طرح پاکستان یو این قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے، شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔
افغانستان کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے اقوام عالم کو کردار ادا کرنا چاہیے، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے خوراک سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا ہے، چین پاکستان کا بہترین دوست اور اسٹریٹجک پارٹنر ہے، سی پیک چین پاکستان دوستی کا بہترین عکاس ہے۔