ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی،شارع فیصل پر پیپلز بس کیلئے مخصوص لین بنانے کا اعلان

 کراچی : سندھ کے وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام نے کراچی میں شارع فیصل پر پیپلز بس سروس کے لیے مخصوص لین کے نفاذ کا اعلان کردیا۔

صوبائی وزیر شرجیل میمن نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ شارع فیصل پر پیپلز بس سروس کے لئے مخصوص لین بنائی جا رہی ہے، پبلک ٹرانسپورٹ شہر کی اہم راستوں سے بغیر کسی رکاوٹ کے گزرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے مخصوص لین کا کام مکمل کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پیپلز بس سروس داد چورنگی سے ٹاور کے روٹ پر چل رہی ہے جس سے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آرہی ہیں تاہم اب سندھ کے وزیر اطلاعات نے پیپلز بس سروس کے لیے شارع فیصل پر مخصوص لین کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں