ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کینیڈا میں ٹرک اور وین کا تصادم، 15افراد ہلاک

 منی ٹوبا : کینیڈا کے صوبے منی ٹوبا میں ٹرک اور معمر افراد کی وین میں تصادم کے نتیجے میں 15افراد ہلاک ہوگئے۔

 حادثے کے بعد سڑک دوطرفہ ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے، حادثہ ونی پیگ کے قریب کاربیری کے علاقے میں پیش آیا ہے۔

کینیڈین پولیس افسر  کے مطابق وین ہائی وے 5پر جنوب میں کاربیری قصبے کی طرف جا رہی تھی، جبکہ سیمی ٹریلر ہائی وے ون پر مشرق کی طرف جا رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منی ٹوبا میں اس سے قبل اس طرح کے بڑے جانی نقصان کا ٹریفک حادثہ نہیں ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں